ڈھائی ہزار روپے میں ایک گھنٹے کےہوائی سفر والے علاقائی رابطہ منصوبہ
(آرسی ایس) ' اڑان' کے لئے ابتدائی بولی لگانے کے عمل میں سب سے زیادہ
آپریٹروں نے مہاراشٹر اور گجرات کے شہروں سے سروس شروع کرنے کی تجاویز پیش
کی ہيں۔شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جینت سنہا نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا
کہ کل 12 انڈرسروڈ اور
43 انسروڈ شہروں کے لئے تجاویز موصول ہوئی ہیں اور '
اڑان ' کے تحت پہلی پرواز فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل میں شروع ہونے کی
توقع ہے۔انڈر سروڈ (کم سروس)والے شہر وہ ہیں جہاں گزشتہ دو شیڈيول میں ہفتہ میں سات
سے کم پروازوں کا آپریشنل ہو رہا تھا جبکہ انسروڈ (بغیر سروس )زمرے میں
ویسے شہر ہیں جہاں ابھی کوئی پرواز نہیں جاتی ہے۔